حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج صبح پارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسیوں ملین لوگ گزشتہ روز احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے لہذا میں اس عظیم موقع پر اپنا وظیفہ سمجھتا ہوں کہ ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کروں، اس میں کوئی شک نہیں کہ کل کا دن یعنی 12 اگست 2026، (22 دی 1404) کا دن تاریخ کے صفحات پر "یوم اللہ" کے نام سے درج کیا جائے گا، اور یہ دن ملت ایران کے ذہن میں ہمیشہ کے لئے باقی رہ جائے گا، اگر چہ لوگوں نے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے مہنگائی کے خلاف اعتراضات کئے لیکن عقل و شعور کا دامن نہیں چھوڑا اور بیرونی ممالک کی دخالت کو بھانپ لیا اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ہمارا وظیفہ ہے کہ ہم لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کریں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے مزید کہا: 22 دی 1404 کا دن خدا وند متعال کے لطف و کرم سے ایک عظیم دن قرار پایا، اللہ نے ہمیں توفیق عطا کی اور اس کا لطف و کرم ہے کہ اس نے ہمیں ایسی قوم عطا کی جو شجاع، آگاہ اور صاحب بصیرت ہے، لہذا ہم اس قوم کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔
انہوں نے کہا: جیسا کہ کل کے خطاب میں بھی میں نے کہا تھا کہ ہم لوگوں کی اقتصادی مشکلات اور مطالبات کے سلسلے میں شب و روز کوشش کریں گے اور اپنی پوری طاقت و صلاحیت اس موضوع پر لگا دیں گے۔









آپ کا تبصرہ